دفع نحوست و سیارگان دفع نحوست و سیارگان
https://dailytipsforyourhealth.blogspot.com/2019/01/blog-post.html
Fleet Knight and Planet
دفع نحوست و سیارگان
🍂 گردش ایام کے ستائے ہوے لوگ جو نحوست سیارگان کا شکار ہوتے ہیں،ان کی زندگی کا کرب بھی بہت عجیب ہوتا ہے،نحوست سیارگان کے شکار لوگ جب مجھ حقیر کے پاس آکر اپنا رونا روتے ہیں،اور اپنی داستان کچھ اس طرح سناتے
ہیں،
حضرت بے شمار بزرگوں،عاملوں،اور بابوں کے پاس جاچکے ہیں،لیکن کسی سے ہماری داد رسی نہیں ہوئی،لمبی لمبی عبادت کرنے کے بعد دعا کرتے ہیں،لیکن کوئی دعا قبول نہیں ہوتی ایسے میرے بھائی طرح طرح کے وہموں میں مبتلا ہو جاتے ہیں کوئی ان کو جادو ٹونہ بتاتا ہے کوئی وار اور کوئی کالا علم،
حقیر اپنے بہن بھائیوں کے لئے اپنا مجرب خاص الخاص صدری عمل پیش کرتا ہوں،یہ عمل ایسا تیزبہدف ہے کہ اس کو چند روز بجا لانے سے ہی نحوستوں کے بادل چھٹ جاتے ہیں اور انسانی زندگی مصیبتوں اور گردشوں کے گرداب سے نکل کرخوشیوں اور مسرتوں سے ہمکنار ہونا شروع ہو جاتی ہے،
ایسے میرے بھائی اور بہن جو عرصہ دراز سے نحوست سیارگان کا شکار ہونے کی وجہ سے اپنی زندگی سے تنگ آ چکے ہوں،اگر کسی کے گھر اور کاروباری جگہ دوکان یا فیکڑی وغیرہ نحوست سیارگان کا شکار ہوں اور نحوست کے سائے ہر
جگہ پر اپنے پنجے گاڑھ چکے ہوں،
اس عزیمت کو صرف روزانہ 11بار پڑھنا اپنا معمول بنا لیں،تو پھر انشاءاللہ کسی سیارے کی نحوست آپ کے قریب نہیں آئے
گی،
مجھ حقیر کی طرف سے آپ سب بہن بھائیوں کو اجازت عام ہے،اور میری دعا ہے کہ اس دور میں الله پاک کسی کو مجبوری اور بیماری نہ دے،اور میرے بہن بھائیوں کی جھولی خوشیوں سے بھر دے،اور ان کو نحوست اور ہر کسی بلا،و
مرض،سحر
🌷عمل یہ ہے،
(یااللہ یااللہ یااللہ یارحمن یا رحیم یا حیی یا قیوم یا حافظ یا ناصر یا حنان یا منان یادیان یاشافی یاکافی یا قادر یا کریم بحق کھیعص بحق حمعسق بحق ایاک نعبدو ایاک نستعین احفظنی من النحوست الشمس والقمر والمشتری والزحل والزھرہ والعطارد والمریخ والراس والذنب بحق یااللہ یااحد یا صمد یالم یلد و لم یولد ولم یکن له کفوااحد صلی الله علی خیر خلقه محمد و آله و أصحابه اجمعین برحمتک یاارحم الراحمین)
میرے بھائیوں سے التجاء ہے کہ عمل شروع کرنے سے پہلے کچھ صدقہ ضرور کریں،
مجھ حقیر کے حق میں بھی دعا فرما دیں