Loading...

کونچ جلونی بوٹی

Mucuna Pruriens

کونچ جلونی بوٹی 

لاطینی میں ۔

Mucuna pruriens

Mucuna Pruriens
دیگرنام۔

کونچ پھل ہندی میں یاکماچہ سنسکرت میں شوک شمبی گجراتی میں کنواج پنجابی میں جلونی بوٹی کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
کونچ ایک بیل دار بوٹی ہے جو ارد گرد کے درختوں پر چڑھ جاتی ہے اس کا تنا سخت ہوتاہے
پتے تین چار انچ لمبے ڈیڈھ دو انچ چوڑے سیاہی مائل گہرے سبز سیم کے پتوں کی طرح تین تین جن پر رواں ہوتاہے۔پھول کی ڈنڈی آٹھ نو انچ لمبی جن پر پھول گچھوں میں لگتے ہیں 
ان کا رنگ نیلا بیگنی ہوتاہے پھلی تین چار انچ لمبی اور آدھ انچ چوڑی بھورے رنگ کی ہوتی ہے
ان پر رواں ہوتاہے اگریہ جسم پر لگ جائے تو شدید خارش پیداکرتاہے اس پھلی کے اندر تخم بھرے ہوتے ہیں اسکے اندر تخم لوبیا کے مشابہ لیکن اس سے کچھ بڑے چکنے سیاہی مائل تخم نکلتے ہیں ۔
جن کے اوپر پتلامگر سخت چھلکا ہوتاہے
اور اندر سے سفید رنگ کی چکنے سیاہی مائل تخم نکلتے ہیں جن کے اوپر پتلامگر سخت چھلکا ہوتاہے
اور اندرسے سفید رنگ کی گری نکلتی ہے ۔
اسی کو مغزکونچ کہاجاتاہے جوکہ بطوردواءمستعمل ہے ۔تازہ پھلی مخملی جیسی شوخ رنگ والی دھاری دار نہایت خوبصورت معلوم ہوتی ہے۔
مغز کارنگ سیاہ اور اندر سے سفید جبکہ ذائقہ تلخ و تیز ہوتاہے۔اس کی دو اقسام ہیں ۔
۱۔

خودرو۔

۲۔

باغوں اور کھیتوں میں لگائی جاتی ہے۔

مقام پیدائش۔
وسط ہند بمبئی کالکا پٹھان کوٹ اور بنگال میں خودرو ہوتی ہے۔
مزاج۔
معتدل مائل بہ سرد ۔
افعال و استعمال۔
مقوی اعصاب اور مغلظ منی ہے امساک لاتی اور باہ کو قوت دیتی ہے اس لئے رقت منی سرعت جریان اور ضعف باہ کیلئے سفوفات اور معاجین میں شامل کرتے ہیں اس کی تاثیرتخم اٹنگن کے مشابہ ہے اس کو سفوف کوزہ مصری ملاکر مذکورہ امراض میں دودھ کے ساتھ کھلانا مفیدہے۔
Mucuna Pruriens

نوٹ۔

جیساکہ ماہیت میں بیان کیاجاچکا ہے کہ پھلی کاروان جسم پرلگ کر خارش اور درد پیداکرتاہے تو اس مقام پر چکنائی نہ لگائیں ۔
اسکے لگنے سے تکلیف بڑھ جاتی ہے بلکہ املی کو پانی یا کلونجی میں بھگو کر اس سے مقام ماؤف کودھونے سے تکلیف رفع ہوجاتی ہے۔
نفع خاص۔
مغلظ و ممسک۔
مضر۔
بے چینی اور متلی پیداکرتاہے۔
مصلح۔
روغن مصطگی و گوند ببول ۔
بدل۔
موصلی سنبل اور تخم اٹنگن ۔
مقدارخوراک۔
تین سے پانچ گرام تک۔

ہومیو پیتھک میں استعمال 
ہومیو پیتھک میں اس کا نام Dolchos ہے 
یہ دائیں جانب کی دوا ہے 
جلد اور جگر کی علامات نمایاں ہوتی ہیں 
سخت خارش جس کے ساتھ دانے نہیں بنتے 
بوڑھے افراد کی خارش 
قبض کے ساتھ خارش 
یرقان جلد پر زرد داغ اور ساتھ خشک خارش 
خون بواسیر کا رجحان 
زیادتی رات کو کھجلانے سے دائیں جانب 
طاقت: 6 اور خونی بواسیر میں مدر ٹنکچر
اب چلتے ھیں آپ کی ڈیمانڈ طرف یعنی نسخہ ۔۔۔آج آپ احباب کو نسخہ نہیں بلکہ نسخے دونگا وہ بھی آزمودہ ۔۔۔۔ 
🌱 نسخہ:
ثعلب مصری 150گرام 
ستاور
موصلی سفید انڈیا
موصلی سیاہ 
موصلی سمبھل
گوکھرو
لاجونتی
تالمکھانا
تخم کونچ
سب 150گرام 
ثعلب پنجہ 100 گرام
مصطگی رومی 50 گرام 
مصری ڈیڑھ کلو 
گھی دیسی ڈیڑھ کلو
تمام ادویہ کا باریک الگ الگ سفوف تیار کريں پھر ایک جگہ ملا لیں اور گھی کی مدد سے لڈو تیار کریں 
فوائد ۔ جریان منی سرعت انزال انتشار کی کمی قوت باہ کا خزانہ ھے بوڑھے بھی جوان ہو جاتے ھیں۔ایک لڈو روزانہ ھمراہ شیر گاٶ ۔

🍀 نسخہ۔

اجزاء
گوکھرو 2 تولہ۔تخم کونچ 2 تولہ۔بیج بند 1 تولہ۔ستاور 2 تولہ ۔بداری قند 3 تولہ ۔اسکند ناگوری ۔1 تولہ۔بہمنین 2 تولہ ۔ست گلو 6 ماشہ ۔لال چندن ۔1 تولہ۔ الائچی خورد 1 تولہ ۔مگھاں 1 تولہ ۔تالمکھانہ 1 تولہ۔
ترکیب تیاری ------
تمام ادویات کا سفوف بنا لیں۔ اور 5 سیر شیر گاؤ لیکر آگ پر چڑھا لیں نرم آنچ پر دودھ کو پکائیں جب نصف رہ جائے تو سفوف مذکورہ شامل کر لیں۔ اور دوبارہ آگ پر چڑھا کر مثل کھویا بنائیں ۔جب قریب بشکل کھویا ہو جائے تو دو سیر شکر سفید شامل دوا کریں ۔ آگ سے اتار لیں ۔خشک ہونے پر چاہیں تو ڈلیاں بنائیں یا ایسے رہنے دیں 

خوراک ۔

5 تولہ صبح ہمراہ دودھ گائے.
🍃یہ جو نسخہ میں آپ کو بتا رہا وہ انگلش گولیوں سے بھی کئ گنا زیادہ طاقتور ھے یہ صرف ایک دو چیزوں سے ہی بنتا ھے 
آپ نے تخم کونچ کو پہلے دودھ میں ڈال کر ایک رات کے لیے رکھ دیں صِبح تخم کونچ کا چلھکا اتار کر باریک کر لیں

اس کے بعد بوہڑ کے دودھ میں ڈال کر خشک کر لیں اس کے دوبارہ باریک کر کہ 5 گرام سفوف رات کو دودھ کے ساتھ استعمال کریں 
دس دن کے استعمال سے امساک زبردست ھو گا ۔ 
🍁معجون خاص مقوی مولد منی اور شہوت کامل پیدا کرتی ہے چہرہ کا رنگ نکھارتی ہے مقوی جگر و معدہ ہے ۔چند روز میں اتنی قوت پیدا کرتی ہے کہ تمام شب پہلوانی کر سکتے ہو ۔ ادویہ کے معیار اور مقدار سہی ہو🌿 نسخہ --- جائفل ۔جاوتری ۔لونگ ۔عاقر قرحا اصلی ۔دار چینی ۔خولنجان ۔الائچی خورد ۔ہرایک 1 تولہ ۔چوب چینی ۔مصطگی رومی ۔موصلی سیاہ و سفید 1 تولہ ۔تخم اوٹنگن ۔تخم مولی ۔تخم کونچ ۔۔تخم گزر ۔مالکنگنی ۔ہر ایک 7 گرام ۔ثعلب مصری ۔اسپند بریان ۔منڈی ۔ہر ایک 1 تولہ ۔ناگسیر ۔ہلیلہ سیاہ ۔شقاقل مصری ہر ایک 1 تولہ ۔زعفران کشمیری 6 گرام ۔ ترکیب۔ تمام ادویہ کو علیحدہ علیحدہ کوٹ لیں ۔بعدہ معروف شہد میں معجون تیار کر لیں ۔اور زعفران کو عرق گلاب میں حل کرکے شامل دوا کریں خوراک۔ 1 تولہ ہمراہ صبح دودھ کے ساتھ ایک بار ۔۔شہد خالص ادویہ سے 3 گنا ۔۔۔آزمودہ ھے. ھم خود بنا کر استعمال کرواتے ھیں. 

Post a Comment

emo-but-icon

Home item

ADS

Popular Posts

Random Posts

Flickr Photo