Loading...

مردوں کے امراض مردانہ تولیدی نظام (part 1)

Men's diseases                                                                                                                 

• مردوں کے امراض

• مردانہ تولیدی نظام 

Men's diseases
Male reproductive system

• خصیے (Testis) اسے عام طور پر فوطہ ، اور خصیہ کہا جاتا ہے. یہ دو چھوٹی بیضوی شکل کی منی پیدا کرنے والی سفید گلٹیاں ہیں. ہر ایک خصیہ پر چھ غلاف ہوتے ہیں. ہر ایک خصیہ جوانی میں ڈیڑھ انچ لمبا، ایک انچ چوڑا اور سوا انچ موٹا اور اس کا وزن تقریباً نصف چھٹانک ہوتا ہے. بایاں خصیہ نسبتاً بڑا ہوتا ہے. ان کی اندرونی رطوبت مرد میں ہارمونز پیدا کرتی ہے اور سیدھی خون میں شامل ہوتی ہے. بیرونی رطوبت میں منی ہوتی ہے جومنوی ڈوری (نالیوں )کے ذریعے جاکر اوپر جمع ہوتی رہتی ہے. مرد کے انزال کے وقت مثانہ کا منہ بند ہوجاتا ہے تاکہ منی پیشاب سے متاثر نہ ہو۔ 
• ایپی ڈائی ڈیمس (Epididymis) خصیوں کی خلفی سطح سے ملحق جسم، یہ ٹیوبولز پر مشتمل ہوتا جس کے ذریعے کرم منی (Spermatozoa)خصیوں سے حبل المنی تک منتقل ہوتے ہیں اور یہ شکل میں مستطیل نما ہوتا ہے۔ 
• حبل المنی (Vasa defrensia)خصیے کی اخراجی نالی ، ان کی تعداد دو ہوتی ہے. ہر نالی تقریباً دو فٹ لمبی ہوتی ہے. خصیوں میں منی پیدا ہوکر ان نالیوں کے ذریعے کیسۂ منی میں میں جا کر جمع ہوجاتی ہے۔ 
• اسکروٹم (Scrotum) نر میں یہ تھیلی پائی جاتی ہے اور اس کو صفن کہتے ہیں. اس کے اندر نر کے دونوں خصیے ہوتے
Men's Diseases
ہیں۔
• کیسۂ منی (Seminal vesicles) یہ دو ٹیوبولر غدود ہیں جو مرد کے مثانہ کے پیچھے ہوتے ہیں. اس کی قنات حبل المنی سے ملتی ہیں اور انزالی قنات بناتی ہیں. کیسۂ منی کا سیال، منوی سیال کا ایک خاص جزو ترکیبی ہے۔ 
• غدۂ قدامیہ (Prostate gland)مرد میں مثانہ کی گردن اور پیشابی راستے کو چاروں طرف سے گھیرنے والا، تین لختے والا ایک غدودجو قناتوں کے ذریعے پیشابی راستے کے پروسٹیٹ والے حصے میں کھلتا ہے. اس سے ایک پتلا اور ہلکا الکلائن سیال ریزش کرتا ہے جس سے منی کا ایک حصہ بنتا ہے۔ 
• منوی ڈوری (Spermatic cord) ایک ڈوری جو بطنی پیغولی حلقے کو خصیوں سے جوڑتی ہے اور حبل المنی، خونی رگوں، لمفی رگوں اور اعصاب سے ملکر بنتی ہے جو خصیوں اور ایپی ڈائی ڈیمس کی تکمیل کرتی ہے۔ 
• قضیب (Penis)اعضائے تناسل میں قضیب کو خاص اہمیت حاصل ہے. یہ وہ مخصوص عضو ہے جس کے ذریعے مرد کا مادۂ تولید عورت کی بچہ دانی تک پہنچتا ہے. اس کی بناوٹ میں شرائین، وریدیں، اعصاب، جھلیاں، جسم اسفنجی اور نالی شامل ہیں۔ 

• احتلامNocturnal emission 

• تشخیص:بچپن کی نا زیبا حرکتوں کے سبب اکثر یہ مرض پیدا ہوجاتا ہے.اور بعض دفعہ سوزش بھی کارفرما ھوتی ھے۔۔ رات کے خواب میں عورت کا دیدار ہوکر انزال ہوجاتا ہے. کبھی کبھی بغیر خواب دیکھے ہی احتلام ہوجاتا ہے، جسمانی کمزوری، سستی، پیشاب کا سوزش کے ساتھ آنا، کمر درد، برے خیال، کافی عمر تک کنوارا رہنا، فحش ناولیں وغیرہ پڑھنا، عورتوں کے درمیان زیادہ رہنا، ناچ، گانے اور گندی فلمیں دیکھنا، کھٹائی مرچ مسالہ کثرت سے استعمال کرنا، دن میں سونا، رات کو کافی دیر تک جاگنا، سوتے وقت زیادہ پانی پینا، سوتے وقت گرم گرم دودھ پینا اور پیتے ہی سوجانا. اگر مہینے میں
 Men's Diseases
ایک دو بار احتلام ہوجائے تو کوئی مرض نہیں ہے۔
• علاج:
پھلی ببول 10 گرام، چھال ببول 10 گرام، موصلی سفید 10 گرام، موصلی سیاہ 10 گرام، بیخ سنبل 10 گرام اندر جوشیریں 10 گرام، بہمن سرخ 10 گرام، گوند کیکر 10 گرام، گوند ڈھاک 10 گرام
بہمن سفید 10 گرام،ورق سونا 3 گرام .عنبر 3 گرام ، چینی 100 گرام، بطریق سفوف بناکر محفوظ رکھیں ۔

مقدار خوراک، 3 گرام صبح و شام نہار منہ نیم گرم دودھ کیساتھ صرف پندرہ یوم استعمال کریں۔


• ہدایات و تدابیر: (١)سوتے وقت مریض زیادہ پانی نہ پیئے۔ 
• (٢)زیادہ گوشت، مرچ ، مسالہ، چای کافی اور منشیات سے پرہیز کرے۔ 
• پیشاب کر کے سویا کرے۔ 
• برے خیالات و افکار سے پرہیز کرے۔ 

• جریانSpermatorrhoea 

• تشخیص: جوانوں میں یہ مرض آج کل بہت زیادہ ہے. مشت زنی اس کا اہم سبب ہے. پاخانہ کرتے وقت زور لگانا، قبض سے پاخانہ آنے کی وجہ سے پیشاب کے ساتھ پہلے یا بعد میں منی خارج ہوجاتا ہے، مرض بڑھ جانے پر معمولی رگڑ، سائیکل اور گھوڑے کی سواری اور عورت کا خیال کرتے ہی انزال ہوجاتا ہے، کمر درد، سستی، جسمانی کمزوری، کام کرنے کو دل نہ چاہنا وغیرہ اس مرض کی اہم علامات ہیں۔ 
• علاج: (١) اس مرض میں کثرت احتلام کی طرح علاج کیا جائے. جب احتلام اور جریان کی بیماری دور ہوجائے تو منی کو گاڑھا کرنے والی مقوی ادویہ کا استعمال کرائیں،

• سوکھے آؤنلوں کو ہلکا کوٹ کر رات کو تازہ پانی میں بھگو دیں اور صبح خالی پیٹ چھان کر٣٠ ملی لیٹر ١٥ دن تک پلائیں۔

Post a Comment

emo-but-icon

Home item

ADS

Popular Posts

Random Posts

Flickr Photo