Loading...

دمہ کا متحرک ہونا

Anthropology                                                                                                                                          

دمہ کا متحرک ہونا


Asthma Triggers

اپنے بچے کے دمہ کو شناخت کرنا اور اس کے متحرکات سے نمٹنا دمہ کے بندوبست کے لئے اہم قدم ہیں۔ عام متحرکات اور ان پر قابو پانے کے بارے میں مطالعہ کریں

متحرک چیزیں وہ ہیں جو کہ آپ کے بچے کے دمہ کی کیفیت کو بد تر کر دیتی ہیں ۔ آپ کے بچے میں دمہ کو متحرک کرنے کا ایک سلسلہ ہے جو کہ دوسرے بچوں سے مختلف ہو سکتا ہے۔ یہ جاننا اہم ہے کہ آپ کے بچے میں دمہ کو متحرک کرنے والی چیزیں کونسی ہيں اور ان کو ختم کرنے یا کم کرنے کی کوشش کریں۔

دمہ کو متحرک کرنے میں یہ عوامل شامل ہيں:

انفیکشن جیسے کہ ٹھنڈ سے نزلہ اور زکامسگریٹ نوشی اور دیگر سوزشی عوامل جیسے ہوا میں آلودگی، ٹھنڈی ہوا اور کیمیائی دھوئیں الرجی پیدا کرنے والے عناصر جیسے کے پالتو جانور گرد میں موجود جراثیم، پولنز(زرگل) اور پھپھوندیاں کچھ دوائیں دمہ کی چند عمومی کاروائیوں کا آغاز

Anthropology
انفیکشنز جیسے کہ ٹھنڈ سے نزلہ اور زکام

وائرل انفیکشن جیسے کہ ٹھنڈ سے نزلہ اور زکام دمہ کو متحرک کرنے کے عام عوامل ہیں۔ اپنے بچے کو اس سے بچاؤ میں مدد دینے کے لئے:

اپنے بچے کو ایسے لوگوں سے دور رکھیں جنہیں نزلہ یا زکام ہو۔اس بات کا یقین کریں کہ آپ کا بچہ اور آپ کے خاندان کے لوگ اپنے ہاتھ اکثر دھوتے ہیں۔ہر سال موسم خزاں میں قبل از وقت اپنے بچے کے دمہ کو ہر وقت قابو میں رکھنے کا دھیان رکھیں۔ یہ بات آپ کے بچے کو نزلہ اور زکام کے دوران دمہ کی کم علامات ظاہر کرنے میں معاون ہوگی۔

سوزشی عوامل

سوزشی عناصر وہ ہیں جو آپ کے بچے کی سانس کی نالیوں میں سکڑاؤ پیدا کرسکتے ہیں اور دمہ کی علامات کا سبب بن سکتے ہیں ۔ اگرچہ یہ مشکل امر ہے کہ ایسے سوزشی عناصر سے بچا جا سکے، لیکن کچھ راستے ہیں جو آپ کےبچے کو اس سے بچانے میں معاون ہو سکتے ہیں ۔

کچھ سوزشی عناصر کی مثالِیں یوں ہیں۔

سگریٹ کا دھواں لکڑی اور تیل کا دھواں ہوا میں آلودگی ٹھنڈی ہواکیمیائی دھوئیں یا تیز بدبو

سگریٹ کا دھواں

بچوں میں دمہ استعمال شدہ سگریٹ کے دھوئیں سے جلدی متحرک ہو جاتا ہے۔ یہاں کچھ دھوئیں سے بچاؤ کی تدابیر دی جاتی ہیں:

اگر آپ سگریٹ پیتے ہیں تو ترک کرنے کی کوشش کریں۔گھر میں سگریٹ نوشی نہ کریں۔ اگر کوئی سگریٹ نوشی کرتا ہے تو اسے کہیں کہ باہر جا کر سگریٹ نوشی کرے۔یاد رکھیں کہ سگریٹ کا دھواں کپڑوں میں رہ جاتا ہے۔ اگر کوئی شخص جو سگریٹ کے دھوئیں کے قریب ہو اور آپ کے بچے کے قریب ہو جائے تو یہ بچے کے دمہ کو بد تر بنا سکتا ہے۔دھوئیں والی جگہوں سے دور رہیں۔ جب آپ باہر ہوں تو اپنے بچے کی سگریٹ کے دھوئیں سے بچاؤ میں مدد کریں ۔گاڑی میں کسی کو سگریٹ نہ پینے دیں۔

لکڑی اور تیل کا دھواں

لکڑی کے چولھوں کا دھواں یا میدان میں جلائی ہوئی آگ کے دھوئیں بھی سوزشی عناصر ہو سکتے ہیں۔ یہاں آپ کے بچے کے بچاؤ کی چند تدابیر دی جاتی ہیں:

چولھے دان ، لکڑی کے چولھے یا میدان میں جلائی ہوئی آگ کے دھوئیں سے اپنے بچے کو دور رکھیں۔اپنے بچے کو تیل کے چولھوں کے دھوئیں سے دور رکھیں۔

ہوا کی آلودگی

گرمیوں کے مرطوب دنوں میں ہوا میں آلودگی اونچے درجے پر ہوتی ہے۔ یہاں آپ کے بچے کے لئے ہوا کی آلودگی سے بچاؤ کی چند تدابیر دی جاتی ہیں:

ٹی وی یا آن لائن جاکر ہوا کے معیار کا اشاریہ دیکھیں۔جب باہر ہوا کا معیار خراب ہو، تو اپنے بچے کو گھر کے اندر جہاں ایئر کنڈیشن ہو اس میں رہنے دیں۔ ہو سکتا ہے کہ یہ ایئر کنڈیشنڈ گھر، شاپنگ مال یا دفتر کی عمارت ہو ۔جب ہوا کا معیار اچھا نہ ہو توگھر اور کار کی کھڑکیاں بند رکھیں۔ اگر ممکن ہوتو ایئر کنڈیشن چلائیں۔

ٹھنڈی ہوا

اگردرجہ حرارت میں اچانک کوئی تبدیلی ہو تو یہ آپ کے بچے کے دمہ کو بد تر بنا سکتا ہے۔ یہاں آپ کے بچے کے لئے ٹھنڈی ہوا جو آپ کے بچے کے دمہ کو متحرک کرسکتی ہے ، سے بچاؤ کی چند تدابیر دی جاتی ہیں:

قبل اس کے کہ آپ کا بچہ باہر ٹھنڈی ہوا میں جاتا ہے یقین کریں کہ آپ کا بچہ مفلر پہنتا ہے جو ناک اور منہ کو ڈھانپتا ہے۔ یہ آپ کے بچے کے سانس کے ذریعے اندر لیجانے والی ہوا کو گرم اور مرطوب کر سکتا ہے۔اپنے بچے کو سردی کے موسم میں اندرون خانہ ورزش کرنے دیں۔آپ اپنے بچے کے استاد سے پوچھ سکتے ہیں کہ وہ آپ کے بچے کو وقفے کے دوران اندرون خانہ ہی رہنے دے۔

کیمیائی دھوئیں یا تیز بُو

چند تیز خوشبوئیں اور کیمیائی دھوئیں آپ کے بچے کی ہوا کی نالیوں کو سوزش آمیز بنا سکتے ہیں: ان میں چند مثالیں یہ ہیں:

صفائی کرنے والی اشیاءروغن اور روغنی دھاریاںعطریاتبلیچہوا کو معطر کرنے والے فوارےکیڑے مار دوائیں

ان سوزشی عناصر سے بچاؤ کی چند تدابیریں یوں ہیں:

اپنے بچے کو کیمیائی دھوئیں اور تیز خوشبوؤں سے دور رکھیں۔کمرہ روغن کرنے کے بعد کھڑکی کھلی رکھیں اور ہوا کو باہر جانے دیں۔ جب خوشبو چلی جائے تو اپنےبچے کو کمرے میں جانے دیں۔

Anthropology
الرجی پیدا کرنے والے عناصر

الرجی پیدا کرنے کے عناصر وہ ہیں جن سے آپ کا بچہ الرجک ہے۔ دمہ والے ہر بچے کو الرجی نہیں ہوتی۔ لیکن اگر آپ کے بچے کو الرجی ہے، تو اُسے قابو میں رکھنا اہم ہے یا ان الرجی پیدا کرنے والے عناصر سے جو اُسے پریشان کرتے ہوں، دور رہیں۔

الرجی پیدا کرنے والے عناصر بچے کے دمہ کو جب وہ سانس اندر لیتے ہیں تو بد تر کر سکتے ہیں ۔ الرجی پیدا کرنے والے عناصر سانس کی نالیوں کو متورم اور سکیڑ دیتے ہیں۔ یہ اس بات کو مشکل بناتے ہیں کہ ہوا گذر سکے۔ یہ کھانسی، سانس لینے میں مشکل، کم سانس آنا اور دیگر دمہ کی علامات کا سبب ہو سکتے ہیں۔

الرجی پیدا کرنے والے عناصر کی چند مثالیں یہ ہیں:

پالتوجانوروں کے جراثیم گرد میں موجود جراثیم پولنزپھپھوندیاں

پالتوجانوروں کے جراثیم

اگر آپ کا بچہ پالتوجانوروں سے الرجک ہے تو دمہ کے دورے سے بچنے کا بہترین طریق یہ ہے کہ اپنے جانوروں کےلئے کوئی دوسرا گھر دیکھیں۔ یہ انتہائی اہم بات ہے کہ گھر سے جانور کو نکالنے کے بعد آپ اپنا گھر اچھی طرح صاف کریں کیوں کہ جانور کے نشانات رہائش کے حصہ میں بہت مدت تک رہ سکتے ہیں۔ آپ کوفرنیچر، قالینیں، بچوں کے روئی بھرے کھلونے اور ہیٹنگ اور کولن

Post a Comment

emo-but-icon

Home item

ADS

Popular Posts

Random Posts

Flickr Photo